ڈسپرین یا اسپرین کی دریافت جرمنی کے کیمیسٹ فلیکس حوف
مین نے 1890 میں کی تھی جسے معمولی اور درمیانی نوعیت کی دردوں کے لیے اور خون کو پتلا
رکھنے وغیرہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن اس آرٹیکل میں ہم ڈسپرین کے چند ایسے
ٹوٹکے شامل کر رہے ہیں جنکا میڈیکل سائنس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور جن کے بارے میں
جاننا خواتین کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔
1: پسینے کے داغ
عام طور پر زیادہ پسینہ آنے سے یا پسینے کی بدبو سے
بچنے کے لیے کپڑوں پر زیادہ ڈیوڈورینٹ استعمال کرنے سے کپڑوں پرسفید رنگ کے پیچ بن
جاتے ہیں جنکو ختم کرنے کے لیے ڈسپرین انہتائی مدد گار ثابت ہوتی ہے، ایک گرم پانی
کے ٹب میں 4 گولیاں ڈسپرین کی حل کرکے اس میں کپڑے بھگو دیں اور ایک گھنٹہ تک بھیگے
رہنے دیں اور ایک گھنٹے کے بعد نکال کر عام طریقے سے دھو لیں داغ آسانی سے ختم ہو جائیں
گے۔
2: چہرے کی صفائی کے لیے
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے چہرے کی جلد نرم و ملائم
اور چمکدار ہوجائے تو 2 گولی ڈسپرین تھوڑے سے لیموں کے جُوس اور بیکینگ سوڈے میں مکس
کر کےپیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو چہرے پر گول گول مساج کریں اور پھر 20 منٹ تک لگا
رہنے دیں اور پھر تازہ پانی سے دھو لیں۔
یہ آپ کے چہرے کی جلد کو صاف سُتھرا اور جاذب نظر بنائے
گا، آپ اس طریقے سے مہینے میں 2 دفعہ چہرا صاف کر سکتی ہیں۔
3: غیر ضروری بالوں کے لیے
ڈسپرین جسم کے غیر ضروری بال اُتارنے کے لیے بھی انتہائی
کارآمد ہے، 3 گولیاں ڈسپرین پیس کر تھوڑے گرم پانی میں مکس کر لیں اور پھر اس مکسچر
کو بالوں پر اچھی طرح مل دیں اور پھر 10 منٹ تک لگا رہنے دیں اور بعد میں اچھی طرح
ٹھنڈے پانی سے دھو دیں اور اس عمل کو ہفتے میں 3 دفعہ ایک مہینے کے لیے استعمال کریں۔
4: چمکدار ہونٹوں کے لیے
تھوڑا سا شہد براؤن چینی اور ایک گولی ڈسپرین مکس کر
کے ہونٹوں پر مل لیں اور پندراں منٹ کے بعد ہونٹ اچھی طرح دھو دیں اور اس عمل کو مہینے
میں 2 دفعہ دہرائیں۔
5: پاؤں کے لیے
دن بھر کی تھکن سب سے زیادہ پاؤں ہی محسوس کرتے ہیں
پاؤں کی صفائی اور تھکن اُتارنے کے لیے 4 گولی ڈسپرین پیس کر اس میں تھوڑا لیمن جُوس
شامل کریں اور اس مکسچر کو دونوں پاؤں پر اچھی طرح مساج کریں اور 10 منٹ کے بعد کسی
خشک کپڑے سے صاف کریں اور بعد میں پاؤں پر جھاویں کا استعمال کریں اور پاؤں دھو دیں۔
6 :چہرہ ٹون کرنے کے لیے
2 گولی ڈسپرین پیس کر اس
میں تھوڑا سیب کا سرکہ مکس کرکے پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو چہرے پر نرم ہاتھوں سے
گول گول مساج کریں اس سے آپکا چہرہ شگفتہ اور ٹون ہوجائے گا اور اس عمل کو ہفتے میں
2 دفعہ استعمال کر سکتی ہیں۔
7: خشکی سکری بائے بائے
سر کی خُشکی اور سکری کے خاتمے کے لیے اپنے ریگولر شیمپو
میں 2 گولیاں ڈسپرین مکس کر کے اس سے سر کو شیمپو کریں اور شیمپو کو سر میں 5 منٹ لگا
رہنے دیں یہ سر کی خُشکی اور سکری سے نجات کا باعث بنے گا، آپ اس عمل کو ہفتے میں
3 دفعہ ایک مہینہ تک استعمال کر سکتی ہیں۔
8: چہرے کی جھریوں کے لیے
چہرے کے رینکل ختم کرنے کے لیے 4 گولیاں ڈسپرین پیس
کر اس میں نیم گرم پانی شامل کر کے پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو چہرے کی جھریوں پر
ہفتے میں 2 دفعہ استعمال کریں۔
9 :ڈیمج بالوں کے لیے
صحت مند چمکدار بال حاصل کرنے کے لیے 4 سے 5 گولیاں
ڈسپرین کی ایک کپ نیم گرم پانی میں مکس کرکے اسے بالوں پر لگائیں اور15 منٹ کے بعد
بال اچھی طرح دھو لیں۔
10: پھولوں کو دیر تک تازہ رکھنے کے لیے
پھول توڑنے کے بعد مُرجھا جاتے ہیں لیکن اگر آپ انہیں
ڈنڈیوں سمیت پانی کی کسی بوتل میں بھگو دیں اور اس پانی میں ڈسپرین حل کر دیں تو آپ
کے یہ پھول کافی لمبے عرصے تک تروتازہ رہیں گے اور خوبصورتی بکھیرتے رہیں گے۔
11: حشرات کے کاٹنے پر
حشرات مچھر وغیرہ کے کاٹنے کے نشان پر ڈسپرین ملنے سے
سوزش اور خارش میں آرام ملتا ہے، ایک چمچ پانی میں ایک گولی ڈسپرین حل کر کے اس مکسچر
کو متاثرہ جگہ پر استعمال کریں۔