Urdu Poetry 2 Lines Text - Best Collection of Urdu Two Line Sad Poetry

Two Lines Sad Poetry in Urdu


Urdu Wisdom offers best collection of Urdu Poetry 2 Lines Text. Here you have Best Collection of Urdu Two Line Sad Poetry & Sad Poetry in Urdu 2 Lines.


Explore Sad Poetry in Urdu two lines where every word weaves emotions, leaving an indelible impact. Explore the essence of eloquence in these concise verses that resonate with the depth of human experience.




کرنا ہے قبول تو کر خامیوں سمیت

ورنہ نوازش کی ضرورت نہیں مجھے


گُزر گئے ہیں جو خوشبوئے رائیگاں کی طرح

وہ چند روز، مِری زندگی کا حاصل تھے



کہاں کے عشق و محبت کہاں کے ہجر و وصال


یہاں تو لوگ ترستے ہیں زندگی کے لیے




برسات میں بھی یاد نہ جب اُن کو ہم آئے

پھر کون سے موسم سے کوئی آس لگائے



دل ناامید تو نہیں ناکام ہی تو ہے


لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے



ترے کوچے ہر بہانے مجھے دن سے رات کرنا


کبھی اس سے بات کرنا کبھی اس سے بات کرنا




کل تک تو آشنا تھے مگر آج غیر ہو


دو دن میں یہ مزاج ہے آگے کی خیر ہو




کیا ضروری ہے کہ ہم ہار کے جائیں تابشؔ

عشق کا کھیل برابر بھی تو ہو سکتا ہے



اب کیا بتائیں ٹوٹے ھیں کتنے کہاں سے ھم


خود کو سمیٹتے ھیں یہاں سے وہاں سے ھم



چھوڑنے میں نہیں جاتا اسے دروازے تک


لوٹ آتا ہوں کہ اب کون اسے جاتا دیکھے




کوئی جھوٹا تو اب کہیں ملتا ہی نہیں


سارے سچے ہیں، یہ کیا تماشا ہے




بن جائے اگر بات تو سب کہتے ہیں کیا کیا


اور بات بگڑ جائے تو کیا کیا نہیں کہتے



زخم بھر جاتے مگر اُف یہ کُھرچنے والے


روز آ جاتے ہیں ” دِکھلائیے اب کیسے ہیں ؟



یہاں ہر شخص ہر پل حادثہ ہونے سے ڈرتا ہے


کھلونا ہے جو مٹی کا فنا ہونے سے ڈرتا ہے



جس کو تم چاہو کوئی اور نہ چاہے اس کو


اس کو کہتے ہیں محبت میں سیاست کرنا



اس کا کیا ہے تم نہ سہی تو چاہنے والے اور بہت

ترکِ محبت کرنے والو! تم تنہا رہ جاؤگے



میں تو ہر روز دیکھتا ہوں آئینے میں

تیری جیت کی خاطر ہارا ہوا شخص


Download and share images of Urdu poetry 2 lines text and Urdu two line sad poetry with your loved ones to spreed the wisdom of these words.


Also Read:  Two Lines Love Poetry in Urdu


Tags