انکریمنٹ یا پروموشن

 

جی میل کی طرف سے چینج الرٹ آیا کہ سالانہ انکریمنٹ لگا دی گئی  ہےاور بیسک تنخواہ اتنی

 ہو گئی ہے



اتفاق سے موبائل بیگم کے پاس تھا اس نے جی میل کھول لی اور پوچھا یہ کیا ہے؟



 میں نے بتایا کہ یہ سال بعد انکریمنٹ ہوتی ہے وہ لگی ہے انکریمنٹ  اور پروموشن



بیگم کہنے لگی  کہ میں چوبیس گھنٹے آن ڈیوٹی ہوتی ہوں ، کام ختم ہی نہیں ہوتے۔


 لیکن دکھ اس بات کا ہے کہ آپ کی طرح نہ تو کبھی سالانہ انکریمنٹ لگتی ہے اور نہ ہی پروموشن ہوتی ہے۔


میں نے کہا: میری انکریمنٹ لگے یا پروموشن ہو ، ظاہر ہے سب کچھ

 تمہارا ہی ہے لیکن پھر بھی تمہارے دونوں گِلے دور کر دیتا ہوں۔


ہر سال تمہاری پاکٹ منی میں دو ہزار کا اضافہ ہوگا۔


11 in 1 Face Massage Beauty Device Machine Facial Massager in ₨2,008.00




بیوی نے ہنستے ہوئے کہا کہ ڈن ہوگیا۔ اب پروموشن کی بات کریں۔




میں نے کہا: میری کسی بیس بائیس سالہ جوان دو شیزہ سے شادی کرا

 دو۔ تم سینئر ہوجاؤ گی اور وہ جونئیر۔




اب بیگم پروموشن لینے سے انکاری ہے اور میں انکریمنٹ دینے سے انکاری۔


☺☺☺☺☺☺


:مزید کہانیاں

بادشاہ اور سات بیٹیاں

بادشاہ اور تاجر کی کہانی