کاغذی پھول


artificial flowers


کاغذی پھول اور بغیر عشق رسول کے مسلمان 


اس دن ، اسے کافی عرصے پہلے کی ایک بات ، ایک واقعہ یاد آگیا


وہ اپنے ایک عزیز کے گھر گیا تھا ، ٹی- وی لاؤنج میں داخل ہوتے ہوئے اس کی نظر ، صوفے کے برابر ، کارنر میں رکھے ، ایک

 خوبصورت ، سرسبز پودے پر پڑی ، دو سرخ اور تازہ پھول  بھی اس کی شاخوں پر کھلے ہوئے تھے

پھول پودے اسے بہت پسند تھے اسی لئیے وہ فوراً اس طرف متوجہ ہوا تھا

صوفے پر بیٹھے ،  اس نے ہاتھ بڑھا کر ساتھ رکھے پودے کی وہ شاخ جس پر ایک پھول کھلا ہوا تھا ، کو پکڑ لیا

 پھر جونہی اس نے  پھول کو سونگھنے کے لیے اپنی ناک کے قریب لانے کا ارادہ کیا ، تو سامنے بیٹھے اس کے عزیز نے کہا ،

 

"یہ آرٹیفیشل ہے ، مصنوعی ۔۔۔۔"

 

اس کا ہاتھ ایکدم سے رک گیا ، لیکن اتنی دیر میں پھول اس کی ناک کے کافی قریب آچکا تھا ، اس میں کوئی خوشبو نہیں تھی ، جسے 

 سونگھنے کا اس کا ارادہ تھا

اپنے عزیز کی آواز سنتے ہی اس نے ہاتھ میں پکڑی شاخ چھوڑ دی ،

 

۔۔۔۔بالکل اصلی لگ رہا تھا


اس نے جھینپتے ہوئے کہا

 

پھر چائے آگئی ، وہ باتوں میں لگ گیا ساتھ میں ایک جملہ ، دماغ میں مسلسل چل رہا تھا ، جیسے ایک ٹیپ مسلسل چل رہی ہو ،  

خوبصورت پھول ، خوشبو کے بغیر


کچھ دیر بیٹھنے کے بعد اس نے اپنے عزیز سے اجازت چاہی ، اور وہاں سے روانہ ہو گیا

 

گاڑی چلاتے ہوئے وہ سوچ رہا تھا ،

کاغذی پھول ،

خوبصورت مگر خوشبو کے بغیر

 

پھر کالج کے زمانے کا ایک گانا  اس کے دماغ میں گونجنے لگا ،

 

یہ پھول جیسے چہرے ، مذاق اڑاتے ہیں آدمی کا ،

یہ کاغذی پیراہن ۔۔۔۔۔۔

 

خوشبو کے بغیر پھول کچھ بھی نہیں ،

نظر نہ آنے والی خوشبو ،

صرف محسوس ہونے والی ، دوسروں کے دل میں اُتر جانے والی ،

پھول کا مقام بڑھانے والی ،

 

پھر اس کی سوچ ایک اور طرف مڑ گئی ،

مسلمان ۔۔۔۔۔

مسلمان عشق محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بغیر ۔۔۔۔۔

کاغذی پھول ، صرف کاغذی پھول ،

عشق محمد صلی اللہ علیہ وسلم  کی خوشبو کے بغیر ،

صرف چہرے ،

مسلمان نما چہرے ،

،کاغذی چہرے

  

ایک ملک کی ، پڑوسی علاقے کے معصوم شہریوں پر ظالمانہ ، وحشیانہ بمباری اور حملے

کاغذی چہرے ،

کھوٹ نیتوں کے ساتھ ،

صرف باتوں کے ،

صرف  دعویٰ کرنے والے ،

 کاغذی دعویٰ

 

انسانی حقوق کے دعویدار ،

کاغذی دعویدار ،

دنیا کی بڑی طاقتوں کے ،

کاغذی چہرے ،

انسانیت سے مبرا ،

چہرے ۔۔۔۔۔

جو کھل کر سامنے آگئے ،


 ۔۔۔۔۔صرف کاغذی ، انسانیت اور ھمدردی کے جذبے کے بغیر



:یہ بھی پڑھیں