30+ Love Poetry I Two Lines Love Poetry in Urdu with Images



Enter the magical world of Love Poetry, where feelings are expressed like the opening petals of a rose. Here is the collection 30+ Two Lines Love Poetry in Urdu With Images, Best Romantic Shayari, Love Poetry in Urdu Two Lines. This collection goes beyond language, capturing the deep aspects of love, passion, and yearning in the graceful Urdu style. 


Whether you're a romantic or just love beautiful words, Love Poetry in Urdu and Romantic Poetry in Urdu invites you to a place where love is celebrated, mourned, and forever captured in the beauty of Urdu language.


Urdu Love Poetry is all about capturing that feeling in your heart, the one that makes you smile at butterflies and sigh at sunsets. It's not just fancy words, it's the "reality of imagination," painting pictures of love with every verse.


Love Poetry in Urdu Text isn't just for keeping to yourself. Share it with your family, friends, and loved ones! Send a sweet SMS to your friends, surprise, or post a beautiful image with a romantic quote on social media. Pick your favorite Love Poetry in and copy-paste your favorite lines and enjoy!  


 


یہ جو نظروں سے میرے دل کو نڈھال کرتے ہو

کرتے تو ظلم ہو صاحب مگر کمال کرتے ہو



ادھوری بات ہے لیکن میرا کہنا ضروری ہے

میری سانس چلنے تک تیرا ہونا ضروری ہے



کسی او کو سوچنے کی گنجائش نہیں باقی

بس تم پر ہی ختم ہے ےہ داستان میری



وہ مجھے اچھا یا برا نہیں لگتا
وہ مجھے بس میرا لگتا ہے



دیکھتا ہوں میں گلابوں کو بڑی الفت سے

مجھ کو آتے ہیں نظر یہ ترے گالوں کی طرح


 

ہماری آنکھوں میں وفا کی اُمید رہنے دو

سُنو! تُم ہمیں ذرا اپنے پاس رہنے دو



کیوں تمہیں لگتا ہے تمہیں ہم تُم سے چُرا لیں گے
سُنو! تُم پہلے ہی ہم ہو، ہمیں ہم تُم ہی رہنے دو


 

آبیٹھ میرے سامنے تجھ سے کلام کروں

لفظ ایک نہ بولوں کے زندگی تیرے نام کروں



تیرے دل میں مجھے ایسے عمر بھر قید ملے

کہ تھک جائیں سارے وکیل مجھے ضمانت نہ ملے


 

کسی کی یاد میں سب کچھ بھلانا پڑتا ہے

یہ عہدِ عشق ہے پیارے نبھانا پڑتا ہے



محسوس کر ہمیں خود میں

تیری سانسوں میں رہتے ہیں ہم



مت پوچھ میری جاگنے کی وجہ اے چاند

تیرا ہی ہم شکل ہے جو مجھے سونے نہیں دیتا



تیرے بنا نہیں ملتا سکون مجھے کہیں

کہا نہ میرے اور صرف میرے ہو کر رہو تم


 

اپنی آنکھوں میں بسا کر کوئی اقرار کروں

جی میں آتا ھے جی بھر کے تجھے پیار کروں



تیرے نام سے جانے گی دنیا مجھے
میرا ہونا تیرے ہونے کی نشانی ہوگی



دل میں جتنے سوال ہیں میرے
ان کا دلکش جواب تم ہو




تجھے دیکھنے کے سو بہانے تھے
ہائے۔۔۔ وہ زمانے بھی کیا زمانے تھے



ایک نام ایک ذکر ایک تم ایک تمہاری فکر

بس یہی تو ہے عشق میرا، زندگی میری



محبت تو پھر محبت ہوتی ہے

پھر چاہے حاصل ہو یا لا حاصل



اس کی آنکھوں میں محبت کا ستارہ ہوگا

ایک دن آئے گا وہ شخص ہمارا ہو گا


 

میں تیرے بن ویران پیا

تو میرا کُل جہان پیا



دل اس کو دیا ہے تو وہی دل میں رہے گا

ہم لوگ امانت میں خیانت نہیں کرتے


اس شور مچاتی دنیا میں

اک تم ہی سکون کا لمحہ ہو



اک دوسرے کے واسطے دونوں بنے وصی

گلدان میرا دل ہے تری یاد پھول ہے



تیرے عشق میں یوں نیلام ہوجاؤں

آخری بولی تیری ہو اور تیرے نام ہو جاؤں



اپنا تو چاہتوں میں یہی اک اصول ہے

تیرا بھلا برا ہمیں سب کچھ قبول ہے


 

❤️ دل کی کتاب کا ہر لفظ آج سے تیرے نام 

❤️یہ زندگی یہ چاہت سب کے سب تیرے نام



میں چاہتوں کا حساب لکھ دوں

آ تجھ پہ کوئی کتاب لکھ دوں



میں بھول جاؤں تجھے ایسا کبھی ہوا ہی نہیں

تیرے سوا میرے دل میں کوئی بسا ہی نہیں


آنکھوں سے شروع ہو کر کہانی الفت تک جا پہنچی

جب ہم کو ہوش آیا تو بار محبت تک جا پہنچی




خواہش اتنی کہ بس کچھ ایسا میرا نصیب ہو

وقت چاہے جیسا بھی آئے بس تو میرے قریب ہو



Also Read: Two Lines Sad Poetry in Urdu



Tags