Two Line Urdu Poetry | 20+ Best 2 Lines Poetry in Urdu



Welcome to the world of Two Line Urdu Poetry. In this collection, you'll find 20+ Best 2 Lines Poetry in Urdu as short verses that express emotions like love, longing, and life's experiences in simple words. Get ready to explore the beauty of Urdu poetry in its most concise form and feel the depth of each verse. Dive in, find your fave, and let it fly.


If you're hurting from a breakup or lost love, Urdu poetry can help you heal. Dive into two lines Urdu poetry to express your feelings, let out your emotions, and find comfort in knowing others share similar struggles.





کرنا ہے قبول تو کر خامیوں سمیت


ورنہ نوازش کی ضرورت نہیں مجھے




راہ حیات کی تلخیاں پیتے پیتے


اب تو بہت کڑوے سے ہو گئے ہیں ہم




تم اپنی اچھائی میں مشہور  رہو


ہم برے ہیں ہم سے دور رہو




ہم تو سادہ سے لوگ ہیں


ہم سے کیا رونق ہو گی




گو ذرا سی بات پر برسوں کے یارانے گئے


لیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے




حسن کیا چیز ہے وقت کے سامنے


تو قیامت سہی، تا قیامت تو نہیں




لوگ واقف ہیں میری عادتوں سے


رابطہ کم ہی سہی لاجواب رکھتا ہوں




میرے نرم لہجے کے قابل نہیں


 یہ ایرے غیرے لوگ




تھوڑا مومن ہوں، تھوڑا منافق ہوں


میں بھی حالات کے مطابق ہوں




دل ناامید تو نہیں ناکام ہی تو ہے


لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے




توں میرے بنا ادھورہ ہے


پھر سے خوش فہمیوں میں ڈال مجھے




اگر بے عیب چاھو تو فرشتوں سے نبھا کر لو


میں آدم کی نشانی ھوں مجھے انسان رہنے دو




مجھے ڈھونڈنے کی کوشش اب نہ کیا کر


تو نے راستہ بدلا تو میں نے منزل بدل لی




تیرے جہان کی تو خبر کچھ نہیں مگر


تجھ سا کوئی نہیں ہے ہمارے جہان میں




تیرے جہان کی تو خبر کچھ نہیں مگر


تجھ سا کوئی نہیں ہے ہمارے جہان میں




اُس رونقِ بہار کی ، محفل میں بیٹھ کر


کھاتے رھے فریب بڑی سادگی سے ھم




عجیب راہگزر تھی کہ جس پہ چلتے ہُوئے 


قدم رُکے بھی نہیں راستہ کٹا بھی نہیں



جو دل کو ملتا ہے تیری گفتگو کے بعد


فساد سارا اسی "سکون" کاہے




یاد اس کی ابھی بھی آتی ہے


بری عادت ہے، کہاں جاتی ہے



کبھی آو تو تم کو سنائیں وہ درد


جو ہم نے دلوں میں چھپا رکھے ہیں




یونہی رنگت نہیں اُڑی میری


ہجر کے سب عذاب چکھے ہیں




جس کو ملے تھے اس کو ضروری نہیں لگے


ہم تھے کہیں کی خاک، کہیں پہ پڑے رہے




میں تو ہر روز دیکھتا ہوں آئینے میں


تیری جیت کی خاطر ہارا ہوا شخص




اس کا کیا ہے تم نہ سہی تو چاہنے والے اور بہت


ترکِ محبت کرنے والو! تم تنہا رہ جاؤگے




جس کو تم چاہو کوئی اور نہ چاہے اس کو


اس کو کہتے ہیں محبت میں سیاست کرنا




یہاں ہر شخص ہر پل حادثہ ہونے سے ڈرتا ہے


کھلونا ہے جو مٹی کا فنا ہونے سے ڈرتا ہے




زخم بھر جاتے مگر اُف یہ کُھرچنے والے


روز آ جاتے ہیں ” دِکھلائیے اب کیسے ہیں ؟



بن جائے اگر بات تو سب کہتے ہیں کیا کیا


اور بات بگڑ جائے تو کیا کیا نہیں کہتے




کوئی جھوٹا تو اب کہیں ملتا ہی نہیں


سارے سچے ہیں، یہ کیا تماشا ہے




چھوڑنے میں نہیں جاتا اسے دروازے تک


لوٹ آتا ہوں کہ اب کون اسے جاتا دیکھے




اب کیا بتائیں ٹوٹے ھیں کتنے کہاں سے ہم


خود کو سمیٹتے ھیں یہاں سے وہاں سے ہم




کیا ضروری ہے کہ ہم ہار کے جیت جائیں تابشؔ


عشق کا کھیل برابر بھی تو ہو سکتا ہے




کل تک تو آشنا تھے مگر آج غیر ہو


دو دن میں یہ مزاج ہے آگے کی خیر ہو




ترے کوچے ہر بہانے مجھے دن سے رات کرنا


کبھی اس سے بات کرنا کبھی اس سے بات کرنا




دل ناامید تو نہیں ناکام ہی تو ہے


لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے




برسات میں بھی یاد نہ جب اُن کو ہم آئے


پھر کون سے موسم سے کوئی آس لگائے




کہاں کے عشق و محبت کہاں کے ہجر و وصال


یہاں تو لوگ ترستے ہیں زندگی کے لیے




گُزر گئے ہیں جو خوشبوئے رائیگاں کی طرح


وہ چند روز، مِری زندگی کا حاصل تھے


Pick your favorite 2 Lines Poetry in Urdu or Two Line Urdu Poetry and share it with your friends, spouse, husband, and other individuals you acre in your life.


You can also visit our others poetry collection of December Poetry in Urdu and Much More.



Also Read: 


 Two Lines Love Poetry in Urdu


Two Lines Sad Poetry in Urdu


Tags