مٹھائی ,بریانی اور زردہ

train funny story in Urdu



ٹرین کے پورے ڈبے میں بارات بیٹھی تھی ایک آدمی کو کہیں جگہ نہ ملی تو وہ بھی اسی ڈبے میں آ بیٹھا۔

کچھ دیر کے بعد باراتیوں نے مٹھائی بانٹنی شروع کی , لیکن اس آدمی کو مٹھائی نہ دی

وہ چپ کر کے بیٹھا رہا  کہ شاید مجھے دیکھا نہیں 

پھر ایک اور باراتی اٹھا اور اس نے بریانی بانٹی مگر اس بندے کو نہ دی ۔

اس مرتبہ اسے بہت غصّہ آیا کہ ایک میں ہی  باہر کا آدمی تھا مجھے بھی دے دیتے , خیر ۔

تیسری دفعہ زردہ نکالا اور بانٹا گیا مگر اسکو پھر نظرانداز کر دیا گیا ۔

 اب تو وہ آدمی آپے سے باہر ہو گیا ,کھڑا ہوکے کہنے لگا

 "اللہ کرے اس ڈبے پر بجلی گرے اور تم سب مر جاؤ"

باراتیوں میں سے ایک سیانا بندہ اٹھا اور کہنے لگا 

" اگر اس ڈبے پر بجلی گری تو تم کیسے بچو گے"

 "اس آدمی نے کہا " جیسے مٹھائی ,بریانی اور زردے کی دفعہ بچ گیا تھا
☺☺☺☺

:یہ بھی پڑھیں