گھر کو پرسکون جنت میں تبدیل کرنے کے 8 آسان طریقے


ways to transform your home into a paradise



  گھر کو پرسکون جنت میں تبدیل کرنے کے آسان طریقے



شوہر کو انسان ہونے کا مارجن دیں اس سے یہ توقع مت کریں کہ وہ آپ کی ہر بات میں ہاں میں ہاں ملائے  گا کیونکہ

 ہر ایک  کی سوچ اور تربیت مختلف ہے۔اختلاف ہونا برا نہیں مگر اہم یہ ہے کہ آپ اس اختلاف کو ہینڈل کیسے کرتے ہیں۔



 بیوی کا کام مرد کی تربیت کرنا نہیں یہ ٹارگٹ مت بنائیں کہ میں نے اپنے میاں کو بدلنا ہے ۔ ہاں اپنے حسن اخلاق سے غیر محسوس انداز میں آپ اس پر اثر انداز ہو سکتی ہیں ۔

 


کبھی بھی میاں سے اس کی ماں کی برائی نہ کریں اگر بہت ضروری ہو بات کرنا تو الفاظ کے چناؤ میں محتاط رہیں ۔

 


ہر وقت تنقید مت کریں کہ تم میں یہ برائی ہے تم نے فلاں وقت میں یہ کیا تھا تم بہت غیرذمہ دار ہو  وغیرہ وغیرہ۔

کوئی فائیدہ نہیں اس کا اس کی بجائے آپ ان کی اچھائیوں کا تذکرہ کریں



چھوٹی چھوٹی بات پر ان کا شکریہ ادا کریں ۔



خوش مزاجی اپنائیں سلام کریں مسکرا کر دیکھیں ۔پھر اس کے اثرات دیکھیے گا ۔



آپ جو خوبی اپنے خاوند میں دیکھنا چاہتی ہیں اس کے بارے میں یہ تصور کر لیں کہ وہ ان میں موجود ہے مثلا آپ کہیں کہ آپ  بہت اچھے بہت خیال رکھنے والے ہیں، یقین مانیں وہ بندہ اسی دن سے آپ کی عزت کرنے لگے گا۔

آپ کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے پہلے وہ سوچے گا کہ آپ تو اس کے بارے میں اچھی رائے رکھتی ہیں  لہذا وہ ویسا بننے  کی

 کوشش کرے گا



 اگر گھر کو  پر سکون جنت  بنانا چاہتے ہیں تو اس کا راز دو فقروں میں سما سکتا ہے اور وہ ہے

خوش مزاجی اپنائیں

!گھر کو جنت بنائیں




:مزید پڑھیں