شوہر کو رخصت کرنے کے آداب

how to say see off husband in islam

شوہر کو رخصت کرنے کے آداب


شوہر صبح کام پر جانے لگے تو بیوی کو چاہیے 5 منٹ کے لیے اپنے تمام کام چھوڑ دے، دروازے تک شوہر کو چھوڑ کر آئیے اور باقاعدہ مسکراتے چہرے کے ساتھ دعایئں دیکر شوہر کو رخصت  کرے۔


 ہمارے معاشرے میں یہ چیزیں نہیں پائی جاتیں، ہمارے یہاں اس کا بلکل اُلٹ ہے، شوہر کام پر جاتا ہے تو بیوی پیچھے سے آواز لگاتی ہے، مُنے کے پیمپر ختم ہوگئے ہیں لیتے آیئے گا، اور کھانا  بنانا ہے  ٹماٹر بھجوا دئیے گا، اور شام کو جلدی گھر آجانا ہمیں خالہ کے گھر جانا ہے۔



اسکے علاوہ شوہر کی رخصتی کے وقت بیوی یا تو کچن میں مصروف ہوتی ہے، ناشتہ بنا رہی ہے، برتن دھو رہی ہے، بستر سمیٹ رہی ہے، بچوں کو دیکھ رہی ہے۔ مطلب وہ گھر کے دیگر کاموں میں  مصروف ہو کر  اہم کام کو درگذر کر جاتی ہے۔ نادان نہیں جانتی یہ 5 منٹ اسکی زندگی میں کس قدر مثبت اثرات  پیدا کریں گے۔
  

پہلے کی عورتیں باقاعدہ اس بات پر عمل کرتی تھیں، انکے شوہر جب کام پر جانے لگتے تو دروازے تک رخصت کرکے آیا کرتی تھیں، لیکن ہم چونکہ  ماڈرن دور میں آگیے ہیں لہذا یہ چونچلے ہمیں فضول معلوم ہوتے ہیں اور جب معاملات خراب ہوتے ہیں تو روتے پھرتے ہیں  کہ ہمارا شوہر ہم سے دور ہوگیا، باہر رہنے لگا ہے، باہر دلچسپی لینے لگا ہے   گھر دیر سے آتا ہے وغیرہ وغیرہ


 اسکی وجہ یہی ہے کہ ہم اعمال سے ہٹ کر رسمی زندگیاں گزارے جارہے ہیں، چل رہی ہے
 بس چلنے دو، چلتی کا نام گاڑی ہے۔ 


میں کہتا ہوں نکلیں ان رسمی معاملات سے، نئےدور سے ماڈرن زندگی سے، فیشن ایبل طریقوں سے اور
  اپنے بڑے بزرگوں کے طریقوں کو اپنا کر زندگیاں خوبصورت بنایئں۔



لہذا پختہ عزم کرلیں کہ جب شوہر کام پر جانے لگے اسکے ساتھ چل کر اسے دروازے تک چھوڑ کر آیئں ۔مسکراتے چہرے   کے ساتھ فی امان  اللہ کہیں کہ میری امان اب اللہ کے حوالے۔   دعایئں دے کر رخصت کریں، دروازے پر پہنچ کر اللہ حافظ کہیں۔  



جو عورت شوہر کو الوداع کرتے وقت اللہ پر یقین رکھتے ہو ےفی امان اللہ کہ دیتی ہے واللہ اس شوہر کی حفاظت اللہ خود کرتا ہے۔ اسکا شوہر باہر کی گندگیوں سے، غلاظتوں سے، خرافات  سے محفوظ رہتا  ہے اور وجہ یہی کہ بیوی ہمیشہ اپنے شوہر کو دعاؤں میں رُخصت کرتی ہے۔


   بیوی کے اس عمل سے شوہر کی حفاظت رہے گی ،اس کے علاوہ شوہر کے دن بھر کے معاملات  بہتر گزریں گے ظاہرہے بیوی پیار بھرے لہجے سے دعایئں دیتے ہوئے خوشگوار موڈ میں  شوہرکو رخصت کرے گی تو اسکے سو فیصد اثرات شوہر کے کام پر مرتب ہونگے۔ شوہر  کا دن خوشگوار  گزرے گا،ہنستے سو مسکراتے ہو ئے آفس کے کام  انجام دے گا،  مسکراہٹ لیے لوگوں سے ملاقات کرے گا  اور واپسی پر کِھلتا ہوا چہرہ گھر لائے گا۔ یقین کریں یہ چھوٹا سا عمل آپ کی   زندگی میں بے حد فائدہ مند ثابت ہوگا۔



اور اگر آپ نے لڑتے ہوئے ، جھگڑتے ہو،  بدکلامی کرتے ہوئے شوہر کو رخصت کیا تو گویا شوہر  کے پورے دن کا بیڑا غرق کردیا۔اب وہ اپنے کام میں بھی غلطیاں کرے گا، لوگوں سے لڑتا  پھرے گا اور شام کو پھولا ہوا چہرہ  لے کر گھر  آ ئے گااور پھر وہی جھگڑے اور لڑایئاں۔   




لہذا پختہ عزم کرلیجیے کہ شوہر کو روزانہ کام پر جاتے وقت دروازے تک چھوڑنے جاؤں گی ہنستے  مسکراتے  ہوئے چہرے سے دعایئں دے کر شوہر کو رخصت کروں گی۔ 


:یہ بھی پڑھیں


Tags