سبق آموز کہانی

سبق آموز کہانی

An instructive story


...  سبق آموز کہانی


ایک شخص روزانہ کسی دکان پر جاتا اور اس سے کچھ چیز طلب کرتا جیسے ہی وہ دوکاندار اسے ڈھونڈنے میں مصروف ہوتا تو وہ شخص بڑی چالاکی سے ایک بسکٹ اپنی جیکٹ میں چھپا لیتا۔ 



دوکاندار جب وہ چیز لے کر واپس مڑتا ہے تو وہ یہ چیز لینے سے انکار کردیتا ہے اور کہتا کہ اس سے بڑی چاہیے تھی یا کوئی ایسا معقول بہانہ کرتا ہے کہ وہ چیز نا لینی پڑے اور چلا جاتا ہے۔



یہ اس کا روز کا معمول بن جاتا ہے دوکان پر آنا  دوکاندار کو مصروف کرنا اور کسی نہ کسی چیز پر ہاتھ صاف کرنا , ایک دن کیا ہوتا ہے کہ وہ اپنے معمول کے مطابق دکان پر آتا ہے۔



 دوکاندار کو مصروف کرتا ہے اور وہ چیز اپنی جیکٹ میں چھپا کر جیسے ہی مڑتا ہے تو سامنے لکھی ہوئی عبارت پڑھ کر گھبرا جاتا ہے لکھا تھا کہ کیمرے کی آنکھ آپ کو دیکھ رہی ہے ۔



 وہ جیسے ہی یہ پڑھتا ہے گھبراجاتا ہے اور دکاندار سے اطراف جرم کرنے لگتا ہے اور معافی تلافی کرنے لگتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ جو کچھ بھی لے کر گیا ہے ان تمام چیزوں کے پیسے دے ادا کردیگا ۔ ۔ ۔ 



دوکاندار کہتا ہے کہ آپ نے جو کچھ کیا یا جو کچھ یہاں سے لے جاتے رہے ہیں میں ان سب چیزوں  سے واقف ہوں مجھے آپ سے کوئی گلا نہیں ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ آج آپ کیمرے کی آنکھ سے گھبرا گئے لیکن وہ جو ساتوں آسمانوں کے پار سے ہم سب کو دیکھ رہا ہے اس کی  آنکھ سے کیوں نہیں ڈرے ۔ ۔ ۔



دوستو اس بات کا مقصد یہی ہے ہم میں سے بہت سے لوگ کیمرے کے آنکھ سے تو گھبرا جاتے ہیں لیکن اللہ سے نہیں اس سے ہمیں خوف نہیں آتا جس کی نظر ہمیشہ ہمیں دیکھ   رہی ہے ۔


پھر چاہے ناپ تول میں کمی کرنی ہو , یا کسی کی چیز میں مزید عیب ڈالنا ہو , کسی کا نقصان کرنا ہو , یا اپنے مالک کے پیسوں میں گھپلا یا کسی کا برا چاہنا ہو یہ مت بھولیں اللہ سب دیکھ بھی رہا ہے سب سن بھی  رہا ہے اور کچھ بھی بھولنے والا نہیں ۔ ۔ ۔



:یہ بھی پڑھیں