سوشل میڈیا اور نوجوان نسل

Social Media and the Young Generation in Urdu



سوشل میڈیا اور نوجوان نسل

غیبت، تہمت اور بہتان لگانے والوں کے لیے رہنما تحریر




آج کل بدگمانی، غیبت، تہمت اور بہتان لگانے کا دور دورہ ہے

… خصوصاً سوشل میڈیا کا سہارا لیکر 

ایسے حضرات کے بارے میں اسلاف کے بہترین اقوال



ایک شخص نے حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ سے کہا کہ فلاں آدمی نے آپ کو گالی دی ہے۔

: تو انہوں نے فرمایا

وہ اس کا صحیفہ اعمال ہے، جس طرح چاہے اسے بھرے



 ایک شخص نے حضرت وہب بن منبہ سے کہا کہ  فلاں نے آپ کو گالی دی

  : تو انہوں نے جواب میں فرمایا 

کیا شیطان کو تیرے علاوہ کوئی پیغامبر نہیں مل سکا؟



ایک آدمی نے حضرت علی بن حسین سے کہا کہ فلاں نے آپ کو برا بھلا کہا اور آپ کی غیبت   کی ہے۔

انہوں نے جواب دیا : اس نے جو کچھ کہا، اگر وہ درست ہے تو اللہ مجھے معاف فرمائے اور میرے 
بارے میں جو کہا ہے اگر وہ غلط ہے، تو اللہ اس کو معاف فرمائے



ایک شخص نے کسی بزرگ سے کہا کہ فلاں نے آپ کو گالی دی ہے تو انہوں نے جواب دیا

اس نے مجھے تیر مارا جو مجھے نہیں لگا۔ تو تم نے وہ تیر لا کر کیوں  میرے سینے میں گاڑ دیا؟؟




 : ایک شخص نے کسی صالح آدمی کے سامنے چغلی کھائی تو انہوں نے فرمایا 

تم نے تین جرم کیے۔ میرے اور میرے بھائی کے درمیان دوری پیدا کی، میرے خالی دل کو
 مشغول کیا اور میرے دل میں اپنے مرتبے کو خراب کیا



ایک شخص نے امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ سے کہا کہ فلاں آپ کے بارے میں بد گوئی کر رہا تھا۔ 

:تو آپ نے جواب دیا  

اگر تم سچ کہتے ہو تو چغلخور ہو اور اگر جھوٹ بولتے ہو تو فاسق ہو۔

چنانچہ وہ شخص شرمندہ ہو کر چلا گیا۔ 

(عربی سے ترجمہ شدہ)




: یہ بھی پڑھیں